قصور(خصوصی رپورٹ) راجہ جنگ میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ حویلی بمبو والی میں طلحہ قادر ولد طارق میو نے گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔حالت غیر ہونے پر نوجوان کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔