چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میںگھریلو تنازعہ پر نوجوان نے اپنے آپ کو فائر مار کر خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے محلہ مشکی شاہ میں نبیل کا اپنے گھر والوں سے گذشتہ روز کسی بات پر جھگڑا ہو گیا،اور دل برداشتہ ہو کر اس نے گھر میں پڑے ہو ئے پستول سے اپنی کنپٹی پر فائر مار کر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،حسب ضابطہ کارروائی جا ری ہے۔