مصطفی آبادعمر کالونی دھرم پورہ میں ہارون خالد نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
لاہور (کرائم رپورٹر) مصطفی آبادعمر کالونی دھرم پورہ میں 26 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیاپولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ہارون خالد کے نام سے ہوئی ہے جس نے گھریلو تنازعہ کے باعث دلبرداشتہ ہوکر اپنے سینے میں گولی مار لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کردی جائے گی، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔