لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر سول لائنز ڈویڑن پولیس نے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا۔ ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کی زیر نگرانی لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامی مشقوں میں اولڈ انار کلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ، ایلیٹ فورس و دیگر اداروں نے فرضی دہشتگردوں کو گرفتار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ایس پی سول لائنز نے بتایا ہنگامی مشقوں کے ذریعے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،مشقوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فوری مئوثر ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔