فلیگ مار چ کا مقصد امن برقرار رکھنا، شہریوں میں احساس تحفظ کو اْجاگر کرنا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویژن میں امن و امان اور سیکیورٹی کے پیش نظرمختلف شاہراہوں پر پولیس نے فلیگ مارچ کیا ترجمان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر کیا گیافلیگ مارچ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی قیادت میں کیا گیافلیگ مارچ بالخصوص ہاٹ سپاٹس و ڈیٹرنس پوائنٹس پر کیا گیا۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق فلیگ مارچ تھانہ ریس کورس سے شروع ہوتا ہوا گورنر ہاؤس ، مال روڈ ، فیصل چوک سول لائن، قلعہ گجر سنگھ ، اولڈ انارکلی کی اہم شاہراہوں پر بھی فلیگ مارچ کیافلیگ مار چ کا مقصد امن و امان کی فضاوں شہریوں میں احساس تحفظ کو اْجاگر کرنا ہے۔لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔