سول لائنز ڈویژن کی شاہراہوں پر پولیس کا فلیگ مارچ

لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کی آمد سول لائنز ڈویڑن کی مختلف شاہراہوں پر پولیس نے فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی قیادت میں کیا گیا ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، آپریشنز ونگ پولیس نے فلیگ مارچ میں حصہ لیافلیگ مارچ بالخصوص ہاٹ سپاٹس،کرائم پاکٹس و ڈیٹرنس پوائنٹس پر کیا گیافلیگ مارچ گورنر ہاؤس سے شروع ہوتا ہوا مال روڈ، استمبول چوک،گڑھی شاہو چوک،مغلپورہ چوک پر کیا گیا فیصل چوک، خیمہ سادات، بی بی پاک دامن روڈ اور شالیمار چوک کی اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا گیافلیگ مار چ کا مقصد امن و امان کی فضاو شہریوں میں احساس تحفظ کواجاگر کرناہے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں