سول لائنز ڈویژن ، 48 گھنٹوں میں 3 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف آپریشنز کے دوران 48 گھنٹوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو منشیات فروش اور ایک ہوائی فائرنگ کرنے والا شامل ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے دوران پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم شاہ نواز کو کچا فیروز پور روڈ سے غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا مزید براں منشیات فروش ملزم متعین کے قبضے سے 240 گرام آئس جبکہ ملزم ساگر مسیح سے 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔پولیس نے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن وِنگ کے حوالے کر دیا ہے ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔