بھینس چور گینگ پکڑاگیا،مال مسروقہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)اسلامپورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکیدو رکنی بھینس چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزموں سے مال مسروقہ بھینس، ایک لاکھ روپے اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ریکارڈ یافتہ گرفتارملزم غفور عرف کالی اور فیصل عرف آصف چوری شدہ موٹر سائیکل پرلاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ، مقدمہ درج کر لیاگیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کہاہے کہ شہر میں انسدادِ جرائم کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔