دوگمشدہ بچے تلاش کرکے والدین کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔دوگمشدہ بچوں9 سالہ فہد اور 5 سالہ ہادیہ کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کر دیا۔ بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک لاپتا ہو گئے۔ تلاش کیلئے پولیس نے الیکٹرانک وسوشل میڈیاسی سی ٹی وی کیمروں اور وائرلیس کالز سے مدد لی۔ چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایس ایچ او اِنتظار علی اور انکی ٹیم نے بچوں کو تلاش کر لیا۔