شاہدرہ، مصری شاہ اور گوالمنڈی پولیس کی بروقت کارروائیاں، والدین نے اظہار تشکر کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ، مصری شاہ اور گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر والوں سے بچھڑنے والے تین بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سالہ دائم کو تلاش کر لیا، جو کم عمری کے باعث ابھی صحیح طرح بولنے کے قابل نہیں تھا۔ دوسری کارروائی میں گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے 12 سالہ لڑکے کو تلاش کیا، جو راستہ بھٹک جانے کے باعث لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کا والد مدد کے لیے پولیس کے پاس پہنچا تھا۔ اسی طرح مصری شاہ پولیس نے چھ سالہ علی حسن کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔