لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ نے احسن اقدام کرتے ہوئے 4 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلے اور دور نکل کر راستہ بھول گئے جن میں 7 سالہ حلیمہ ،3 سالہ ابوبکر ،7سالہ پاکیزہ اور 6 سالہ زینب شامل ہیں۔ چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کر دی بچوں کی تلاش کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے۔ سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا گیا۔چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے چند گھنٹوں کی کاوش کے بعد بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین سے ملا دیا۔بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔