متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان کا خدشہ، شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری

متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان کا خدشہ، شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری

متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان کے خدشے کے باعث نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (NCM) نے عوام اور خاص طور پر گاڑی چلانے والوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

این سی ایم کے مطابق آنے والے دنوں میں تیز ہوائیں حدِ نگاہ متاثر کر سکتی ہیں، جس کے باعث ڈرائیونگ خطرناک ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز، اور گھروں و عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے سمندر کے کنارے جانے والوں کو بھی خبردار کیا ہے، کیونکہ تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں شدید طغیانی کا امکان ہے، خاص طور پر بحیرہ عمان میں حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔این سی ایم نے شہریوں سے کہا ہے کہ موسم سے متعلق تازہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔