ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اماراتی حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ ایسے اقدامات سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کارروائی کو مسترد کیا جاتا ہے۔اماراتی حکام نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔