متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں ہلکی اور موسلادھار بارشوں نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ریاستوں فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران دبئی اور ابوظبی میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سمندر، پہاڑی اور سیلابی علاقوں کا رخ نہ کریں اور گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔