امریکی ریاست نیوجرسی میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ بیسن روڈ کے علاقے میں پیش آیا، اور تصادم کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے تصدیق کی کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ سوار تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، اور حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔