امریکا: مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، درجنوں ہلاک

امریکا: مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، درجنوں ہلاک

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 30 جنوری 2025 کو ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر طیارہ اور فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

 حادثے میں طیارے میں سوار 64 مسافر اور ہیلی کاپٹر میں موجود 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب دریائے پوٹومیک کے اوپر پیش آیا، جہاں امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچ رہی تھی۔ طیارے کو رن وے کے قریب آخری لمحے میں تبدیل کیا گیا، جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ملٹری ہیلی کاپٹر کو 30 سیکنڈ قبل دو بار پیغام بھیجا کہ طیارے کے راستے سے ہٹ جائیں، لیکن ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری شروع کی گئیں اور اب تک 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے اور کوئی زندہ نہیں بچا۔ انہوں نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ ایوی ایشن سیفٹی کے لیے قابل افراد کو نامزد کرے گی۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور دریائے پوٹومیک سے ایک بلیک باکس بھی برآمد ہوا ہے، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ بلیک باکس مسافر طیارے کا ہے یا ہیلی کاپٹر کا۔