نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، غیر ملکی سیاح ہلاک

نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، غیر ملکی سیاح ہلاک

نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹروں کے تصادم کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نیپالی پولیس کے مطابق حادثہ ضلع سولکھمبو کے ایک ہیلی پیڈ پر پیش آیا، جہاں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹروں کے پنکھے آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک بھارتی شہری جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ دونوں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران کس طرح ایک دوسرے سے ٹکرائے اور حادثے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔