دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتِ حال ، واپڈا نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد( آن لائن )ترجمان واپڈا کے مطابق ملک کے اہم دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج اور ذخیرے کی تازہ صورتِ حال جاری کر دی گئی ہے۔واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 6 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 5 ہزار کیوسک ہیں۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج بھی 8 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ہے۔