اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی، جس میں واپڈا کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملکی آبی ذخائر میں اضافے سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو پانی کے ذخائر میں اضافہ، پن بجلی کے منصوبوں کی پیشرفت اور جاری بڑے ڈیموں کی تعمیر کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں واپڈا کے مختلف منصوبوں کے تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔