جیو ٹیگنگ کے ذریعے متاثرہ علاقوں اور مجرم گروپس کا ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے گا
زمین، گھریلو ناچاقیوں اور غیرت کے نام پر قتل کی وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے
لاہور( زیڈ این این) پنجاب حکومت نے صوبے میں گن کلچر کے خاتمے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت گزشتہ چار سال کے دوران ہونے والے قتل و غارت کے واقعات کا تفصیلی تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں قتل کے محرکات، وجوہات اور رجحانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں ہونے والے 39 فیصد قتل زمین کے تنازعات پر ہوئے، 23 فیصد گھریلو ناچاقیوں کے باعث پیش آئے، دیرینہ دشمنیوں پر ہونے والے قتل کی شرح 6 فیصد جبکہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہونے والے قتل 11 فیصد رہے۔ غیرت کے نام پر قتل کی شرح 21 فیصد ریکارڈ کی گئی