گن کلچر ختم کرنے کا جامع منصوبہقتل و غارت کے اعداد و شمار جاری

 لاہور( کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے میں گن کلچر کے خاتمے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت گزشتہ چار سال کے دوران ہونے والے قتل و غارت کے واقعات کا تفصیلی تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں قتل کے محرکات، وجوہات اور رجحانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں ہونے والے 39 فیصد قتل زمین کے تنازعات پر ہوئے، 23 فیصد گھریلو ناچاقیوں کے باعث پیش آئے، دیرینہ دشمنیوں پر ہونے والے قتل کی شرح 6 فیصد جبکہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہونے والے قتل 11 فیصد رہے۔ غیرت کے نام پر قتل کی شرح 21 فیصد ریکارڈ کی گئی