بھارت نے پاکستان کیساتھ دریائو ں کے پانی سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرنا بند کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری  ہے۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ دریائو ں کے پانی سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرنا تقریبا بند کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت اب پاکستان کو دریائو ں میں آنے والے پانی کے بارے میں صرف اتنی اطلاع دیتا ہے کہ سیلابی ریلا اونچے درجے کا ہے یا نچلے درجے کا مگر وہ اصل اعداد و شمار خصوصا کیوسک میں بہا ئوفراہم نہیں کرتا جو معاہدے کے تحت شیئر کیے جانے لازمی ہیں۔