لاہور‘ پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

لاہور (آئی این پی) لاہورکے علاقے گرین ٹاون میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق 22 سالہ اویس موٹرسائیکل پر نوکری پر جانے کیلئے گھرسے نکلاتھا کہ گلے پر پتنگ کی دوڑپھرگئی۔ ریسکیوحکام کے مطابق پتنگ کی ڈور پھرنے سے اویس کا گلا متاثر ہوا،اسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں سرجیکل وارڈ میں اس کا علاج جاری ہے۔