21سالہ میڈیکل ریپ ڈیوٹی ختم کرکے جا رہا تھا ڈور پھرنے سے گردن کٹ گئی،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

 نوجوان گھر کا واحد کفیل’’پتنگ گردی‘‘کا شکار 
یوسف مزنگ کا رہائشی تھا، تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں واقعہ پیش آیا،والد کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار،علاقے میں سوگ کا سماں،وزیر اعلیٰ، آئی جی کا نوٹس، کالا شاہ کاکو میں بھی نوجوان کی گردن پر ڈور پھر گئی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)گھر کا واحد کفیل نوجوان ،، پتنگ گردی ،، کا شکار ہوگیا،21سالہ میڈیکل ریپ ڈیوٹی ختم کرکے جا رہا تھا ڈور پھرنے سے گردن کٹ گئی،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا مزنگ کا رہائشی 21سالہ یوسف منیرگھر واپس جا رہا تھا کہ اس دوران گلے پر ڈور پھر گئی ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سیموٹر سائیکل سوار 21سا لہ یوسف کی گردن کٹ گئی یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیالیکن راستے میں دم توڑ گیا یوسف میڈیکل ریپ تھا وہ گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا اس کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی،دریں اثناء￿ کالا شاہ کاکو میں بھی نوجوان گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگا‘علی رضا موٹرسائیکل پر بنگلہ پلی کی جانب جا رہا تھا، زخمی کو ہسپتال داخل کرادیاگیا، متوفی کے والد محمد منیر نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے عدالت میں بیان جمع کروا دیا عدالت نے ورثاء￿  کے م ئوقف کو تسلیم کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ڈیڈ باڈی بغیر پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کی جائیحادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی پر م ئوثر پابندی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار، ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہیوزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی پتنگ بازی پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان راشد اقبال نصراللہ نے ڈور پھرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے نوجوان کے جنازے میں شرکت کی اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیاراشد اقبال نصراللہ نے اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھی اہلِ خانہ کو تعزیتی پیغام پہنچایامعاونِ خصوصی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ پنجاب متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی انصاف فراہم کرے گی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں مبینہ طور پر ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے۔ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈا ئون میں مزید تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ اس جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں جبکہ شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی اطلاع 15 پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5967 ملزمان گرفتار اور 5784 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 05 لاکھ 29 ہزار 814 پتنگیں، 21 ہزار 301 ڈور کی چرخیاں بر آمد کیں جبکہ 5362 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1654 ملزمان گرفتار، 1620 مقدمات درج، 35420 پتنگیں اور 1753 ڈور چرخیاں بر آمد کی گئیں۔