مغلپورہ فلائی اوور پرمحمد حارث زخمی ہوا‘ ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس ،سخت کارروائی کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مغلپورہ فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کے گلے پر معمولی زخم آیا۔پولیس ترجمان کے مطابق زخمی شہری کی شناخت محمد حارث کے نام سے ہوئی جو مغلپورہ فلائی اوور سے گزر رہا تھا کہ لٹکتی ڈور گلے پر پھر گئی۔ حارث کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔