24 سالہ بلال اسلم کی شہ رگ پر ڈور لگنے سے گہرا زخم آیا،یس ایچ او شادباغ کے خلاف انکوائری کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ شادباغ کی حدود میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیاواقعہ ٹوکے والا چوک میں پیش آیا جہاں 24 سالہ بلال اسلم کے گلے کی شہ رگ پر ڈور لگنے سے گہرا زخم آیاریسکیو حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شادباغ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے انکوائری رپورٹ 24 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں، جبکہ بسنت کے دنوں میں بھی پتنگ بازی صرف طے شدہ ایس او پیز کے تحت ممکن ہیانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون کی پابندی کریں اور غیر قانونی پتنگ بازی سے گریز کریں۔