پتنگ گردی : ڈور پھرنے سے 2 زخمی

دودھ فروش شیراز کو چہرے اورنوجوان حذیفہ کے گلے پر گہرے زخم آئے، حالت خطرے سے باہر 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں پتنگ بازی عام ہوگئی،پولیس پابندی پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ، ایک ہی روز میں ڈور پھرنے کے دو واقعات میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے،۔ہربنس پورہ میں دودھ فروش شیراز ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، ڈور اس کی آنکھ کے قریب لگی جس سے چہرے پرگہرا زخم آیا۔ دوسرے واقعہ میں حذیفہ کے گلے پر ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔