درخواست جمع کرانے والے شہری اب گھر بیٹھے فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے
فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ڈیٹا سے کی جائے گی
اسلام آباد (آئی این پی) آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لیے فنگر پرنٹس ویری فکیشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفکیشن میں مشکلات کا سامنا تھا،اب نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا جدید اور موثر نظام متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے والے شہری اب گھر بیٹھے فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے۔ نئے نظام کے تحت فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ڈیٹا سے کی جائے گی اورفنگر پرنٹس ویریفکیشن کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ نئے نظام سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تیزی اور شفافیت آئے گی،فنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام وقت، اخراجات اور انسانی رابطے میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔