بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے بینک اکاونٹس سے فراڈ بے نقاب

لاہور (آئی این پی) بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے غیر قانونی طور پر سم ایکٹیویشن اور بینک اکاونٹس سے فراڈ بے نقاب ہوگیا ۔ این سی سی آئی اے نے جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار کرلیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی طریقوں سے ڈوپلیکیٹ سمز نکلوا کر متعدد بینک صارفین کو قیمتی سرمائے سے محروم کرنے والا گینگ پکڑلیا۔ این سی سی آئی اے نے مختلف پہلووں سے تحقیقات تیزکردیں۔ملزمان عثمان، نیئر اور ریاض نادرا لنک ایم بی وی ایس سسٹم استعمال کر کے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے۔ ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکانٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گینگ سے سم ڈیوائسز سمیت مشتبہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا