فنگر پرنٹس مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں،نادرا

شناختی کارڈ بنوانے کے  لئے  والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے
 طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے، سید شباہت علی 
اسلام آباد (آئی ا ین پی )ترجمان  نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ  فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ترجمان نادرا نے کہا کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانے کا عمل بچے کی حق تلفی ہے، 18 سال سے کم عمر کے کیلئے  جووینائل کارڈ جاری کیاجاتا ہے، اس کی معیاد 18سال تک کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈکے کیلئے  والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے ۔ترجمان  نادرا کاکہنا تھا کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کائو نٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے جب کہ  فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے  لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔