کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت نے گندم کے کاشت کاروں کی تصدیق کیلئے ویریفکیشن سروے شروع کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ زراعت حکومت سندھ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام 2025 کے تحت گندم کاشتکاروں کی تصدیق کے لئیویری فکیشن سروے کا آغاز بدھ 3 دسمبر سے صوبے بھر میں کر دیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق سروے ٹیمیں مختلف اضلاع میں پہنچ کر کسانوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار، کاشت شدہ رقبے اور زرعی سرگرمیوں کا موقع پر جائزہ لے رہی ہیں، جب کہ بعض اضلاع میں ٹیموں نے ابتدائی ڈیٹا اکھٹا کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس بار سروے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ منظم، موثر اور تیز رفتار بنانے کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی ضلع یا تعلقے میں تاخیر نہ ہو۔