سوشل میڈیا پر فنگر پرنٹس کی فروخت کا انکشاف

 ایف آئی اے کی کارروائی ،فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والے گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہری ہوجائیں ہوشیار ، سوشل میڈیا پر فنگر پرنٹس کی فروخت کا انکشاف, ایف آئی اے کی پی ٹی اے کی درخواست پر کارروائی, فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والے گینگ کے دو  ارکان گرفتار کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق فنگر پرنٹس چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں فنگر پرنٹس اور ایکٹیو سمز بر آمد کر لی گئیں،شہریوں کے فنگر پرنٹس سوشل میڈیا پر بکنے لگے، چوری شدہ فنگر پرنٹس ڈیٹا سوشل میڈیا پر چند ہزار میں بکنے پر ایف آئی اے کی کارروائی، ایف آئی اے نے پی ٹی اے کی درخواست پر فنگر پرنٹس چوری کر کے سمز ایکٹیو کرنے والا گینگ گرفتار کر لیافنگر پرنٹس چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں فنگر پرنٹس اور ایکٹیو سمز برامد کر لی گئیں،ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان سوشل میڈیا ایپ سے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا خریدا جاتا تھاسائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان فنگر پرنٹس ڈیٹا کی مدد سے سمز ایکٹیو کر کے مشتبہ افراد کو فروحت کرتے تھے،جن سوشل میڈیا ایپس سے ڈیٹا فروحت ہو رہا تھا انکے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔