سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق، زلزلے کی شدت 4.3 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔خوش قسمتی سے، زلزلہ کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرہ سے بچاؤ کیا جا سکے۔