کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے جھٹکے آج صبح محسوس کیے گئے۔
یورپی میڈیٹیرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 5.9 کی شدت کا تھا، اور اس کے جھٹکے کیوبا کے مختلف حصوں میں محسوس ہوئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ 25 کلومیٹر گہرائی میں آیا تھا اور اس نے جزیرے کے رہائشیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تاہم، فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ حکام کی جانب سے صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔