بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کا مرکز ژوب سے 61 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا اور اس کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے فوراً بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم، خوش قسمتی سے اس زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یہ زلزلہ حالیہ دنوں میں بلوچستان اور دوسرے علاقوں میں محسوس ہونے والے متعدد جھٹکوں کا حصہ ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔