سوات کے علاقے شموزئی میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سوات کے ڈی پی او محمد عمر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ یہ حملہ میری آواز دبانے کی کوشش ہے، لیکن کسی بھی صورت میں وہ حق بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پولیس نے حملے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز شروع کر دیے گئے ہیں۔یہ واقعہ سوات میں وزیران کی سیکیورٹی اور سیاسی کشیدگی کے تناظر میں تشویش کا باعث ہے۔