ویب ڈیسک: سوات اور اس کے گردونواح میں آج 4.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلہ پیمامركز کے مطابق، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 152 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔یہ زلزلہ شہریوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ قدرتی آفات کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔