بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔
اس دوران ایک سوال ان کی شادی سے متعلق بھی تھا، جس پر انہوں نے دلچسپ اور مزاحیہ جواب دیا۔مداح نے پوچھا کہ کیا وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، تو سشمیتا سین نے ہنس کر جواب دیا کہ "میں اور آپ اس سوال کا جواب تلاش کرتے رہیں گے۔"اس جواب نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، کیونکہ اداکارہ ماضی میں بھی اپنی غیر شادی شدہ رہنے کی وجوہات اور رشتوں کے حوالے سے کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔2022 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ مختلف دلچسپ مردوں کے آنے کے باوجود وہ رشتے اور شادی سے بچتی رہی ہیں۔ سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی شادی کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ وہ اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے واضح موقف رکھتی ہیں۔