میرا کا شادی سے متعلق سوال پر مزاحیہ جواب، محفل لوٹ لی

میرا کا شادی سے متعلق سوال پر مزاحیہ جواب، محفل لوٹ لی

پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ اور غیر متوقع جواب دے کر محفل کو خوشگوار بنا دیا۔

وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم Psycho کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سونیا حسین، نعیم اعجاز، جاوید شیخ، طلعت شاہ اور شبیر جان شامل ہیں، جبکہ ہدایت کاری بھی شان شاہد نے کی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ہلکے پھلکے انداز میں شادی سے متعلق سوال کیا اور کہا کہ اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ اس پر میرا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ شادی کے لیے تو تیار ہیں، لیکن فی الحال کوئی مناسب رشتہ موجود نہیں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ اگر صحافی ہی ان کے لیے کوئی رشتہ لے آئیں تو وہ فوراً شادی کے لیے رضامند ہو جائیں گی، اور یہی لوگ ان کے لیے "سسرال" کا کردار بھی ادا کریں گے۔ان کے اس برجستہ جواب پر تقریب میں قہقہے گونج اٹھے اور ماحول خوشگوار ہو گیا۔