پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک "بہت اہم سین" ہے، جس میں وہ شوٹنگ کی تیاری کرتے ہوئے مختلف ڈائیلاگ ادا کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی کہتی ہیں:
’’بچاؤ مجھے بچاؤ‘‘
’’میں ہوں حسن کی ملکہ اور میک اپ لگاؤ‘‘
اسی دوران ایک لڑکا، جو ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے، انہیں مزاحیہ انداز میں جواب دیتا ہے:
’’کیمرہ تو شروع ہونے دے میری ماں‘‘
’’ہاں جاؤ اور میک اپ تھوپ کے آؤ‘‘
یہ مختصر اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان کافی مقبول ہو رہی ہے، جس پر ان کی اداکاری اور مزاحیہ انداز کو سراہا جا رہا ہے۔