پاکستان کے معروف اور باصلاحیت اداکار فیصل قریشی نے شوبز فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کے سیزن میں شادی نہ کریں۔
حال ہی میں مومنہ اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی فیصل قریشی کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں اداکارہ نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔دورانِ گفتگو، میزبان نے مومنہ اقبال سے ان کی شادی کے بارے میں منصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھا، اور اسی سلسلے میں فیصل قریشی نے مزاحیہ انداز میں ایک اہم مشورہ دیا۔رپورٹ کے مطابق، 2026ء کے آغاز سے ہی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی فنکاروں کی شادیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ رواں سال اب تک 7 سے 8 فنکاروں کی شادی کی خبریں سامنے آ چکی ہیں، جن میں خاقان شاہنواز، سبینہ سید، ضرار خان، لائبہ خان، رحمہ زمان، تیمور اکبر اور حنا آفریدی شامل ہیں، اور گلوکار طلحہٰ انجم کی منگنی بھی چرچے میں رہی۔
فیصل قریشی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فنکاروں کو اس شادی کے موسم میں شادی سے بچنا چاہئے کیونکہ اس سے بجٹ پر اثر پڑتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بطور مہمان شرکت کرنے سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن جب اخراجات کا حساب لگایا جاتا ہے تو اندازہ ہوتا ہے کہ لگاتار تقریبات میں شرکت کے سبب تحائف و دیگر اخراجات کے طور پر تقریباً 10 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ہنستے ہوئے انہوں نے کہا، "آپ سب شادی کر لیتے ہیں اور ہماری جیب خالی ہو جاتی ہے۔"