سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمین شال نے حال ہی میں سشمیتا سین اور ان کی بیٹیوں کے بارے میں ایک جذباتی بیان دیا ہے۔
روہمین نے کہا کہ سشمیتا اور ان کی بیٹیاں میرے لیے میرے خاندان کی طرح ہیں، اور اگرچہ تین برس قبل دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی تھیں، تاہم وہ اب بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں۔روہمین شال نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، وہ اس پر قائم ہیں اور اپنے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے تبصروں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ اپنے بارے میں جانتے ہیں اور خود سے مخلص ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی باتیں ان کی مرضی ہیں، چاہے وہ اچھا بولیں یا برا، لیکن ان کی حقیقت اور سچائی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔سشمیتا سین اور ان کی بیٹیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے روہمین نے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، چاہے وہ ایک دوسرے سے ملیں یا نہیں۔ وہ اس بات پر قائل ہیں کہ ان کا رشتہ ایک خاندان کی طرح ہے اور جب بھی سشمیتا اور ان کی بیٹیوں کو ان کی ضرورت پڑے گی، وہ ہمیشہ ان کے لیے موجود ہوں گے۔