لین دین تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھا کشن میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا۔ علاقہ ہندال اڈاکے قریب مالی لین دین کے معاملے پر امیر کھرل اور ذیشان جٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ذرائع کے مطابق دورانِ جھگڑا امیر نے مبینہ طور پر 30 بور پسٹل سے ذیشان پر فائرنگ کردی۔ گولی ذیشان کی دائیں ٹانگ پر گھٹنے کے قریب لگی اور آرپار ہوگئی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔