لین دین کے تنازع پر چھری کے وار سے ایک شخص زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں معمولی لین دین کے تنازع پر چھری کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود چک نمبر 51 بارہ ایل میں معمولی لین دین کے تنازعہ پر طیب نامی شخص نے نوید نامی شخص پر چھری سے وار کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوید کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔