2 ڈاکو گرفتار، 4موٹرسائیکلیں نقدی،فون ، اسلحہ برآمد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال پولیس نے 2 ڈاکو گرفتارکرکے 4موٹرسائیکلیں، نقدی، موبائل فون اور پسٹل برآمد کرلیا۔ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی کی سربراہی میں انچارج چوکی غلہ منڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکووں کو گرفتار کیا،جن کے قبضہ سے 15لاکھ روپے مالیت کی4 موٹر سائیکلیں ،موبائل فون ،نقدی اور پسٹل برآمد کیا گیا۔ تھانہ غلہ منڈی پولیس نے گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔