ڈاکو تاجر سے موبائل فون، نقدی چھین کر فرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں مسلح ڈاکو تاجر سے موبائل فون، نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،ذرائع کے مطابق تھانہ کسووال کی حدود نواحی گا ئوں 38 چودہ ایل کے قریب مسلح ڈاکو تاجر شفقت نواب سے موبائل فون، نقدی ایک لاکھ روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، جس پر پولیس نیملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔