لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرکے واردات کی کوشش ناکام بناتے ہوئے2 رکنی ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ کو خفیہ اطلاع پر ایف سی کچی آبادی کے قریب سے حراست میں لیا گیاملزمان کچی آبادی میں واردات کرنے کیلئے موجود تھے،ملزمان نے اعتراف کیا ڈکیت گروپ شہریوں کی ریکی کرتے موقع پاکر واردات کرکے فرار ہوجاتے تھے ملزمان کے کوارٹر سے 1 لاکھ 50 ہزار نقدی،چوری شدہ موٹر سائیکل،2موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیاملزمان صدیق، ناظم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گلبرگ اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،