ڈاکو ئوں نے دودھ فروش سے نقدی ، فون چھین لیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال کے قریب مسلح ڈاکو ئوں نے دودھ فروش سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ذرائع کے مطابق نواحی علاقے پل 121سیون ڈی آر کے قریب چارڈاکو ئوں نے ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 122سیون ڈی آر کے رہائشی دودھ فروش فیصل عباس ولد محمد اسلم سہو کو روک کر اسلحہ کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔