بیجوں کی تقسیم مکمل ،پی ایچ اے کا بنیادی ہدف لاہور کو سرسبز اور پھولوں کا شہر بنانا :ایم ڈی عثمان جاوید
لاہور (خصوصی رپورٹ) ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور نے موسمِ سرما کی شجرکاری کے لیے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید کی زیر ہدایت شہر کی نرسریوں، پارکوں، شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر موسمِ سرما کے پھولوں کی پنیری لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے مطابق ادارے نے شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے گیندے کی اعلیٰ معیار کی تین اقسام فرنچ بونانزا ،انکا ،اور بگ ٹاپ کے بیج حاصل کر لیے ہیں۔ بیجوں کی یہ تقسیم پی ایچ اے لاہور کے تمام 8 زونز کے ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز میں مکمل کی جا چکی ہے اور تمام زونز میں پنیری کی کاشت شروع ہو گئی ہے۔ایم ڈی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ نرسریوں میں پنیری کی تیاری کے بعد جیسے ہی موسمِ سرما کی آمد ہوگی، ان پودوں کو شہر بھر کی گرین بیلٹس، پارکوں اور گملوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پی ایچ اے کا بنیادی ہدف لاہور کو ایک سرسبز اور پھولوں کا شہر بنانا ہے۔