لاہور (کرائم رپورٹر )پی ایچ اے نے موسم گرما کے خوبصورت پھولوں کی نئی پنیری لگانے کا عمل شروع کر دیا۔ سفید، لال، پیلا، گلابی، نارنجی اور جامنی رنگ کے متنوع پھولوں کی پنیری شہر کی اہم شاہراہوں پر لگائی جا رہی ہے۔جیل روڈ، مال روڈ، فیصل ٹا ئون، گلبرگ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر موسمی پھولوں کی پنیری لگانے کا کام جاری ہے۔زینا، کاسموس، بنکا، پورچولا اور صدا بہار کے دلکش پھول گرین بیلٹس کی زینت بنیں گے۔گرین بیلٹس پر لگنے والی پنیری 30 دنوں کے اندر خوبصورت پھولوں میں تبدیل ہو جائے گی۔